ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف مشترکہ کارروائی، 10 افراد گرفتار

جمعرات 8 جون 2023 19:27

ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف مشترکہ کارروائی، 10 افراد  گرفتار
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام نے جوائنٹ روڈ پر تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون گرفتار کر کے 10افراد گرفتار کر لئے جبکہ53ترازو بھی قبضے میں لے لئے گئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم اور اسپیشل مجسٹریٹ میٹرو پولیٹن جواد زہری نے گزشتہ روز ہونیوالی کارروائی میں حصہ لیا ۔ اے سی سٹی عطا المنعم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف مہم جاری ہے ریڑھی بانوں کو بارہا کہا گیا ہے کہ وہ سڑکوں پر کاروبار نہ کریں کیونکہ ان کی وجہ سے ٹریفک نظام مفلوج ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں