بلو چستان کے لئے تر قیاتی بجٹ میں 60فیصد اضا فہ قابل تحسین اقدام ہے، ممبر قومی اسمبلی مولانا آغا محمو د شا

جمعہ 9 جون 2023 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) پارلیمنٹری سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ممبر قومی اسمبلی مولانا آغا محمو د شاہ نے وفاقی حکومت کی جانب سال 2023-24کے بجٹ کو عوام دوست قرار دیتے ہو ئے کہا کہ سخت معاشی حالات کے باوجود وفاقی حکومت نے محدود وسائل میں عوام کو ریلیف فراہم کیا ، مہنگائی کے تناسب سے سر کاری ملازمین کی تنخوائیں بڑھا ئی گئیں ، حکومت نے عوام کی تواقعات کے مطابق بجٹ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے آغا محمود شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں بلو چستان کے لئے تر قیاتی بجٹ میں 60فیصد اضا فہ قابل تحسین اقدام ہے جس سے صو بے میں تر قی و خو شحالی آئے گی ، پی ڈی ایم کی حکومت عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے جس کی مثال سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں نہ صرف 35فیصد اضا فہ کیا گیا بلکہ کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے کر دی جو کہ خو ش آئند عمل ہے، انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے بہتری کے لئے حکومت نے بڑے اچھے اقدامات کئے ہیں جس سے زمینداروں کی مشکلا ت کم ہوں گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں