دہشت گرد عناصر غیرملکی آقائوں کی خوشنودی ، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے جاری منصوبوں کوناکام بنانے کیلئے بیگناہ شہریوںکونشانہ بنارہے ہیں ،فاطمہ خان

بدھ 27 مارچ 2024 23:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی رہنما فاطمہ خان نے شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی باشندوں پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی گھناؤنی کارروائیاں پاکستانی قوم کے دہشتگردی کے خلاف لڑنے کے عزم کو کمزورنہیں کرسکتیں ،دہشت گرد عناصر اپنے غیرملکی آقاوں کی خوشنودی اور پاکستان اورچین کے تعاون سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے جاری منصوبوں کوناکام بنانے کیلئے بے گناہ شہریوںکونشانہ بنارہے ہیں لیکن دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں فاطمہ خان نے نے شانگلہ کے علاقے بشام میں دہشتگردوں کی جانب سے چینی شہریوںکو خود کش حملے کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چین سے آنے والے شہریوں پر دخود کش حملہ انتہائی تکلیف دہ امرہے اوردکھ کی گھڑی میں پاکستانی قوم متاثرہ چینی خاندانوں کے ساتھ کڑی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت چینی سمیت دیگر غیرملکی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے حملے میں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے اہل خانہ اور چینی حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنانے پر سیکوڑتی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا اور سرکاری تنصیبات کونقصان سے محفوظ رکھا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں