محکمہ خزانہ ،بینکوں کی طرف سے ایسٹر پر مسیحی برادری کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنا قابل افسوس ہے ،پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

جمعرات 28 مارچ 2024 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں مسیحی برادری کے تہوار (ایسٹر) کے موقع پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور صوبائی حکومت اور بینکوں کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مسیحی برادری کے ملازمین کو فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ مسیحی برادری کے عوام اور بچے بھی اپنے ایسٹر تہوار منانے کی تیاریوں میں شریک ہوں۔

(جاری ہے)

بیان میں صوبائی حکومت پر زور دیا گیاہے کہ محکمہ خزانہ اور بینکوں کی طرف سے مسیحی برادری کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی جو قابل افسوس اور قابل گرفت ہے لہذا صوبائی حکومت ان ادائیگیوں کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں