محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے خلاف جاری کردہ غیر قانونی وارنٹ کے خلاف بعدالت جناب جوڈیشل مجسٹریٹ نو کی عدالت میں سماعت ہوئی جس کی پیروی پشتونخوالائرز فورم اور کوئٹہ بار کے دیگر سینئر وکلا کی قیادت نے شرکت کی جس میں عدالت نے تفصیلی بحث کے بعد محمود خان اچکزئی کے خلاف جاری وارنٹ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کینسل کرنے کا حکم صادر فرمایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے مقدمے کے تفتیشی آفیسر کو بلا کر انکے بیان کوعدالتی گواہ کے طور پر بھی ریکارڈ کیاا ور آئندہ سماعت 31 مئی 2024 تک ملتوی کردی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں