گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ، آواران، چاغی ، پنجگور، خاران، واشک اور نوشکی میں بارش کا امکان

جمعہ 19 اپریل 2024 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) موسمیاتی مرکز بلوچستان نے کاہ ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوادر جیوانی، پسنی، کیچ (تربت)، آواران، چاغی (نوکنڈی، دالبندین)، پنجگور، خاران، واشک اور نوشکی میں بارش آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند ایک مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران تمام متعلقہ محکموں سے گزارش ہے کہ وہ اس مدت کے دوران الرٹ رہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، مستونگ، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، قلات، نوشکی، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور ہرنائی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ صوبے کے دیگعلاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ہفتہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ڑوب، موسیٰ خیل اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہا، جبکہ کوئٹہ سمنگلی میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اسی طرح کوئٹہ سٹی میں سٹی میں 05، قلات میں 23، دالبندین میں 21، بارکھان 16، ڑوب میں 13، پنجگور میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں