بلوچستان صوبائی کابینہ کے 13 اراکین اور 4 مشیروں کو محکمے الاٹ کردئیے گئے

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) بلوچستان صوبائی کابینہ کے 13 اراکین اور 4 مشیروں کو محکمے الاٹ کردئیے گئے ہیں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے میر ظہور احمد بلیدی پی اینڈ ڈی ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میر شعیب نوشیروانی خزانہ ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سلیم احمد کھوسہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ،پاکستان پیپلزپارٹی کے حاجی علی مدد جتک زراعت، پاکستان پیپلزپارٹی کے میر صادق عمرانی ایریگیشن ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار عبدالرحمان کھیتران پی ایچ ای ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راحیلہ حمید درانی تعلیم ،پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار فیصل جمالی صحت ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حاجی نور محمد دمڑ خوراک ،پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار سرفراز ڈومکی لوکل گورنمنٹ ، پاکستان پیپلزپارٹی کے بخت کاکڑ لائیو اسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ ، بلوچستان عوامی پارٹی کے میر ضیاء لانگو وزارت داخلہ ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میر عاصم کرد گیلو ریونیو ، وزیر اعلیٰ کے مشیران کو بھی محکمے تفویض کردئیے گئے ہیں اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے علی حسن زہری انڈسٹریز ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نسیم الرحمان ماحولیات ، پاکستان پیپلزپارٹی کے بابا غلام رسول عمرانی لیبر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ویمن ڈویلپمنٹ تفویض کئے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں