شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ترجمان بلوچستان حکومت

منگل 23 اپریل 2024 16:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، گزشتہ دو دہائیوں سے شہر کی نالوں کی صفائی نہ ہو نے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صفائی مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کے ہمراہ جناح روڈ پر نالوں کی صفائی کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ پولی تھین بیگز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ شہر کی صفائی ستھرائی کو بہتر کیا جائے۔ اس موقع پر کمشنر کوٹئہ حمزہ شفقات نے بتایا کہ 82 نالوں میں سے 15 نالوں کو صاف کیا گیا ہے، شہر میں 200 ٹن سے زیادہ کچرہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکموں کے کوتاہی اور تاجروں کی وجہ سے نالے بند ہوئے ہیں اس صفائی ستھرائی مہم کے بعد دس سال تک یہ نالے بند نہیں ہوں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں