یکم مئی انسانی تاریخ میں محنت و عظمت ، جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن ہے، صوبدار خان جتک

بدھ 1 مئی 2024 18:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر صوبدار خان جتک نے کہا ہے کہ عالمی یوم مزدور یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن ہر سال منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم مزدور کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے تمام طبقات کے حقوق متعین کئے ہیں تاہم مزدور کے حقوق کے حوالے سے اسلام میں کہا گیا ہے کہ مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کر دی جائے ۔صوبدار جتک نے کہاکہ یکم مئی انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں