پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں، کسانوںا ور پسے ہوئے طبقے کی نمائندگی کی ہے ، صادق عمرانی

بدھ 1 مئی 2024 21:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزراء ، قائمقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مزدوروں کی نمائندگی کی ہے تربیت یافتہ لیبر تیار کرکے روزگار کے لئے بیرون ملک بھیجنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ ہمارے مزدور بیرون ملک جاکر ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں محکمہ لیبر اینڈ مین پاور میں ماضی میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا احتساب کیا جائے گا تاکہ خرابیوں کو دور کرکے محکمے کو بہتری کی جانب سے گامزن کیاجاسکے۔

ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی ، صوبائی مشیر لیبر اینڈ مین پاور سردار زادہ بابا غلام رسول عمرانی، قائمقام اسپیکر غزالہ گولہ ، پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کے صدر شاہجہان گجر سمیت دیگر مقررین نے یوم مزدور کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں، کسانوںا ور پسے ہوئے طبقے کی نمائندگی کی ہے آج ملک میں مزدوروں کو 8 گھنٹے ڈیوٹی دینے کی سہولت بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دی تھی اور ان کی بنائی ہوئی پالیسیوں کے تحت مزدور آج روزگار کما رہے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لوگوں کو روزگار کی فراہمی یقینی بنائی ہے اس میں دو رائے نہیں ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں سمیت ہر پسے ہوئے طبقے کو جینے کا حوصلہ دیا اور مواقع فراہم کئے پیپلزپارٹی ہی حقیقی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس کی قیادت تمام طبقات سمیت مزدوروں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے پیپلزپارٹی نے صوبے میں امن کی بحالی، دہشت گردی کے خاتمے، تعلیم، صحت کی فراہمی اور مسائل سے چھٹکارے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن ، آصف علی زرداری کی پالیسی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے احکامات کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں ہم نے پہلے مرحلے میں ملازمت کے دوران وفات پانے والے ملازمین کے 130 بچوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی اجازت دے دی ہے تاکہ بے روزگاری کے خاتمے میں مدد مل سکے کالی بھیڑوں کا محاسبہ کریں گے انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کو تربیت یافتہ افرادی قوت کے مواقع فراہم کرکے انہیں روزگار کی فراہمی کے لئے بیرون ملک بھیجیں گے جس پر وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور محکمہ لیبر اینڈ مین پاور میں ماضی میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کریں گے تاکہ فنڈز میں خردبرد اور ملازمتیں فروخت کرنے والوں کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوسکے اور پارٹی منشور کے پابند ہیں پارٹی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوکر لوگوں کو مشکلات سے نجات دلائیں گے کیونکہ ہماری ذمہ داری ہے اور اس کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے بھی یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں