&جے یو آئی پاکستان ضلع چمن کا سرپرست اعلی مولانا حسام الدین دیوبندی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اتوار 12 مئی 2024 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) جے یو آئی پاکستان ضلع چمن کا سرپرست اعلی مولانا حسام الدین دیوبندی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے جنہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا گزشتہ روز جے یو آئی پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد المالک صوبائی ناظمِ مالیات حاجی عبدالرزاق لانگو اور عزیز الرحمن عزیزی نے ان کی رہائش گاہ کلی ٹاکی چمن جاکر ان کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی دریں اثنا رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان مولانا گل نصیب خان مولانا شجاع الملک مولانا عبد الخالق ہزاروی حافظ احمد علی مولانا عبدالغنی ساسولی سابق سینیٹر ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی حاجی امین اللہ امین حاجی عبدالصادق نورزئی ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ حافظ منصور احمد مینگل مولانا محمد اقبال عثمانی اور گریگری انوسینٹ نے مولانا حسام الدین دیوبندی کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت کے فکر اور مشن کے ساتھ ان کی غیر مشروط اور غیر متزلزل وابستگی ان کی شخصی دیانت اور مضبوط کردار کا روشن دلیل اور واضح ثبوت ہے بیان میں ان کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے -

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں