وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے کے زمینداروں کے وکیل بنے کی بجائے جج بن کر فیصلے کریں ، حافظ نعیم الرحمن

بلوچستان میں گیس بجلی نہیں لاپتہ افراد کا بھی مسئلہ فوری حل طلب ہے ، مرکزی امیر جماعت اسلامی

پیر 13 مئی 2024 04:15

sکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) مرکزی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے کے زمینداروں کے وکیل بننے کی بجائے جج بن کر فیصلے کریں صوبے میں گیس بجلی کا بحران ہے اورلاپتہ افراد کا مسئلہ بھی فوری حل طلب ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو بلوچستان اسمبلی کے سامنے 4روز سے لگائے گئے بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے احتجاجی اور دھرنا کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی، اراکین صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان اور عبدالمجید بادینی ، بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی سمیت دیگر بھی موجود تھے حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زراعت لائیو سٹاک کا دارو مدار ٹیوب ویلوں کے پانی پرمنحصر ہے یہاں صرف 3گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے جو زرعی شعبے کی تباہی کا باعث بن رہی ہے کیونکہ گرمی فصلوں، باغات کا سیزن ہے جنہیں پانی کی ضرورت ہے لیکن طویل لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی عدم فراہمی سے زمیندار پریشان ہیں اس لئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی وفاق میں زمینداروں کے وکیل بننے کی بجائے جج بن کر فیصلے کریں کیونکہ اس وقت بلوچستان میں گیس بجلی نہیں اس کے علاوہ لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی فوری حل طلب ہے اس پر بھی سنجیدگی کے ساتھ توجہ دیتے ہوئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو کنٹرول کرنے والے ہوش کے ناخن لیں بلوچستان کے چھوٹے کاشت کار بڑی مراعات کے حق دار ہیں مگر انہیں ہر شعبے میں نظر انداز کیا جاتا ہے گندم کے سرکاری نرخ حقائق کے مطابق نہیں وفاقی اور صوبائی حکومت بلا تعطل بلوچستان میں بجلی فراہم کریں تاکہ زمینداروں کو اس مشکل اور ذہنی کوفت سے نجات مل سکے جماعت اسلامی دھرنے کی مکمل حمایت کرتی ہے اس موقع پر بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور دیگر رہنمائوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس مشکل صورتحال میں ہمارے موقف کی تائید کرتے ہوئے ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دھرنے میں آئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں