ڑ*صوبے میں جاری لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا حرام کردیاہے، مولانا عبدالواسع

)مہنگائی نے عام شہریوں کا جینا حرام کردیا ہے مگر حکومتی سطح پر عوام کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے

جمعرات 16 مئی 2024 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) جمعیت علمااسلام کے صوبائی مجلس عاملہ اور پارلیمانی گروپ کا مشترکہ اجلاس صوبائی امیر جمعیت علمااسلام بلوچستان سینٹر مولانا عبدالواسع کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلع پشین اور ضلع چاغی کے تنظیموں امور کا جائزہ لیا گیااور اس پر غور کیاگیا، اور اب تک دھاندلی کے خلاف ہونے والے عوامی اسمبلی جلسوں کا جائزہ لیاگیا اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں جسکو صوبائی سرکلر کے ذریعے اضلاع کو بھیجاجائے گااجلاس سے صوبائی امیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 08 فروری کے الیکشن میں جمعیت علمااسلام کو زور زبردستی دھاندلی کے زریعے اسمبلی سے دور رکھاگیا، صوبائی حکومت زمینداروں کے مشکلات کو دیکھتے ہوئے صوبہ بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے لوگوں روزگار فراہم کرے۔

(جاری ہے)

صوبے میں جاری لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا حرام کردیاہے، زمیندار طبقہ سخت مشکلات کے شکار ہے۔ زمینداروں کے کھڑی فصلیں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے خراب ہوگئے ہیں، آئندہ مالی سال بجٹ عوامی بجٹ ہونی چاہیے، مہنگائی نے عام شہریوں کا جینا حرام کردیا ہے لوگ مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کے ترستے مگر حکومتی سطح پر عوام کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایاگیاہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں