بولرز کیلئے کچھ سپورٹ کرکٹ میں ضرور ہونی چاہیے، سہیل خان

پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر سے سیکھنا چاہیے، میڈیا سے گفتگو

پیر 4 مارچ 2024 22:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر سہیل خان نے کہا ہے کہ بولرز کیلئے بہت مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، انکے لیے کچھ سپورٹ کرکٹ میں ضرور ہونی چاہیے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے پی ایس ایل بہترین موقع ہے، پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر سے سیکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بولرز کیلئے بہت مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، بانڈریز بھی چھوٹی ہوگئی ہیں، پچز فلیٹ ہوگئیں، بولرز کے لیے کچھ سپورٹ کرکٹ میں ضرور ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ بانڈریز کم سے کم 70 میٹر کی ہونی چاہیے۔سہیل خان نے کہا کہ 2015 ورلڈکپ میں اے بی ڈیویلیئرز کی وکٹ سب سے یادگار ہے۔انہوںنے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کھلاڑیوں کو بہترین ماحول دیا ہے۔ اعظم خان منیجر ہیں، مذاق مستی کرتے ہیں، سپورٹ کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں