دبئی میں ہونیوالے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا

کراٹے کمبیٹ دنیا کا ایک بڑا ایونٹ دبئی میں ہوااس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کا کپتان تھا بھارتی کھلاڑی کو شکست دینا باعث فخر ہے ،شاہزیب رند

منگل 23 اپریل 2024 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) دبئی میں ہونے والے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا۔ منگل کو کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند دبئی سے کوئٹہ ایئر پورٹ پہنچا جہاں ڈی جی اسپورٹس نے شاہزیب رند کا استقبال کیا تاہم اس موقع پر کوئی حکومتی نمائندہ موقع پر موجود نہیں تھا۔

اس موقع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے شاہزیب رند نے کہا کہ کراٹے کمبیٹ دنیا کا ایک بڑا ایونٹ دبئی میں ہوااس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کا کپتان تھا بھارتی کھلاڑی کو شکست دینا باعث فخر ہے بھارتی کھلاڑی اپنے ملک کا سپر اسٹار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی کھلاڑی کو بھارتی عوام کی جانب سے بھرپور اسپورٹ کیا گیایہاں ہمارے کھلاڑیوں کو اسپورٹ نہیں کیا جاتا بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو اسپورٹ نہیں کرتی میچ جیتنے کے بعد بھارتی فلم سٹار سلمان خان نے میری کامیابی پر مجھے سراہابڑے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو قیادت کرنا میرے لئے باعث فخر ہے اگر اپنے اوپر اعتماد ہو تو ہر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے شاہ زیب رند کے والد نے کہا کہ حکومتی سطح پر ہمارے استقبال کے لئے کوئی نہیں آیا حکومت کے اس رویے سے ہمیں بہت مایوسی ہوئی باہر ممالک میں قومی ہیروز کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن پاکستان میں قومی ہیرو کا استقبال کرنا بھی گوارہ نہیں سمجھتے ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں