پاکستان انجینئرنگ کونسل نے سالانہ داخلوں کی تعداد 50سے بڑھا کر 100کرنے کی منظوری دیدی

منگل 17 ستمبر 2019 16:10

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان انجینئرنگ کونسل(PEC)نے سالانہ داخلوں کی تعداد 50سے بڑھا کر 100کرنے کی منظوری دے دی۔پاکستان انجینئرنگ کونسل(PEC)کے ایک وفد نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کادورہ کیا ۔اسی دوران وفد نے الیکٹریکل اورمکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز و سینئر ڈین سے ملاقات کرنے کے علاوہ لیبارٹریز،کلاس رومز و دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا۔

اس سے بیشتر PECنے مذکورہ ڈیپارٹمنٹس کا 4تا5 مئی 2019کو بھی دورہ کیا اور جاری ڈگری پروگرامز سے متعلق سہولتوں،امتحانات کے نظام اور ٹیچنگ فیکلٹی و تعلیمی معیار پر نہایت اطمینان کا اظہار کیا۔PECکی جانب سے یونیورسٹی کے انجینئرنگ پروگرامز کی منظوری،داخلوں کی تعداد میں اضافہ اور عالمی معیار کی ڈگری کا اجراء جو کہ واشنگٹن معاہدہ کے مطابق عالمی طور پر قابل قبول ہے۔

(جاری ہے)

کسی اعزاز سے کم نہ ہے۔خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان جنوبی پنجاب کی واحدیونیورسٹی ہے جہاں کے فارغ ا لتحصیل طلباو طالبات بالخصوص انجینئرنگ ڈگری عالمی طور پر قابل قبول ہے اور ہمارے گریجویئٹس ملکی و عالمی سطح پر مساوی مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یونیورسٹی میں فال 2019کے داخلے جاری ہیں، جنکی آخری تاریخ 20ستمبر 2019ہے۔خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان،خطے کی پہلی نجینئرنگ اور IT یونیورسٹی ہے۔جو کہ گورنمنٹ آف پنجاب کے ایکٹ کے تحت سرکاری سطح پر جدا گانہ ڈگری اختیار رکھتی ہے۔ یونیورسٹی میں پڑھائے جانے والے تمام ڈگری پروگرامز HEC,PEC اور دیگر اداروں سے منظور شدہ ہیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں