پولیس تشدد سے جاں بحق ہونیوالے صلاح الدین کے والد کے وکیل کیس سے دستبردار ہو گئے

مظلوم سمجھ کر وکیل بنا، مگر صلاح الدین کے ورثاء کیس کو سیاسی رنگ دینے ،بیگناہ افراد کو مقدمہ قتل میں ملوث کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بشارت ہنڈل ایڈووکیٹ

ہفتہ 14 ستمبر 2019 14:20

پولیس تشدد سے جاں بحق ہونیوالے صلاح الدین کے والد کے وکیل کیس سے دستبردار ہو گئے
رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) پولیس تشدد سے جاں بحق ہونیوالے صلاح الدین کے والد محمد افضال کے وکیل بشارت ہندل ایڈووکیٹ کیس سے دستبردار ہو گئے ، بشارت ہندل ایڈووکیٹ نے علاقہ مجسٹریٹ ملک محمد رفیق کی عدالت میں پیش ہو کے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

وکیل بشارت ہندل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم سمجھ کر وکیل بنا، مگر صلاح الدین کے ورثاء کیس کو سیاسی رنگ دینے اور بے گناہ افراد کو صلاح الدین کے مقدمہ قتل میں ملوث کرنے کی کوشش کررہے ہیں، صلاح الدین کیس کی اعلیٰ سطی انکوائری کے باوجود صلاح الدین کے ورثاء عدم اطمینان کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیس کا رخ کسی اور جانب موڑنا چاہتے ہیں اس لیئے اپنا وکالت نامہ واپس لیا.۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں