حکومت ملک کوبہتری کی جانب گامزن کر رہی ہے ، سردارحسن نیازی ایڈووکیٹ

پیر 14 اکتوبر 2019 18:35

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سردارحسن نیازی ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت ملک کوبہتری کی جانب گامزن کرکے کاروبارکے مواقع فراہم کررہی ہے تاکہ کاروباری طبقے کومعاشی مسائل سے نجات مل سکے‘ دورحاضرکی طرزپرکاروباری وسعت خوش آئندہے جس کے زریعے عوام کومعیاری خوراک میسرآئے گی۔

(جاری ہے)

رحیم یار خان میں نئے باربی کیوہوٹل کاافتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رحیم یارخان میں فوڈآئٹمزکی شاپس میں روزبروزاضافہ ہورہاہے جواحسن اقدام ہے انہوں نے کہاکہ معیاری اورصحت مندفوڈآئٹمزسے عوام کولطف اندوزہونے کاموقع ملے گااس موقع پرعمائدین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں