نامحرم سے تعلق کا شبہ، شوہر نے اپنی دلہن پر اندھا دھن فائرنگ کر دی

دلہن پر قاتلانہ حملے اورتشددکرکے زخمی کرنے کا واقعہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقے میں پیش آیا، زخمی دلہن کو شیخ زاید اسپتال منتقل کردیاگیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 2 جون 2021 19:59

نامحرم سے تعلق کا شبہ، شوہر نے اپنی دلہن پر اندھا دھن فائرنگ کر دی
رحیم یار خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02 جون 2021ء ) نامحرم سے تعلق کا شبہ، شوہر نے اپنی 2 دن کی دلہن پر اندھا دھن فائرنگ کر دی، لڑکی شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا- تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں صرف 2 دن کی دلہن کو اس کے اپنے ہی شوہر نے نامحرم سے تعلق کے شعبے میں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا- پولیس اور ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا ہے- بتایا گیا ہے کہ شوہر اور سسرال والوں نے مبینہ طور پر دو دن کی دلہن پر تشددکیا اور فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق دلہن پر قاتلانہ حملے اورتشددکرکے زخمی کرنے کا واقعہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کاکہناہے کہ لڑکے اور لڑکی کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا دعویٰ ہے کہ شوہر اور سسرال والوں نےمبینہ طورپرلڑکے سے دوستی کے الزام میں دلہن کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گولی ماراسے زخمی کردیا۔ ملزمان گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں جبکہ زخمی دلہن کو شیخ زاید اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

زخمی دلہن نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سسرال والوں نے جھوٹا الزام عائد کیا ہے۔ واضح رہے آج سے چند روز قبل صوبہ پنجاب کے شہر شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ میں شادی کے گھرمیں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جس میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور 5 تولےسونا اورسوا لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔اہل خانہ نے بیان میں بتایا کہ 3ڈاکوپولیس کی وردی میں تھے اور 2گھنٹےتک اہل خانہ کو یرغمال بنا ئے رکھا، پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات دلہا گیلے وال کے علاقے سے دلہن بیاہ کر لایا تھا ، مسلح ڈاکوؤں نے دلہا پر تشدد کیا اور دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی، دلہااوردلہن کواسپتال منتقل کردیاگیا، میڈیکل ٹیسٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔دوسری جانب شادی والےگھرمیں دلہن سےم بینہ زیادتی اور ڈکیتی کے معاملے پر آر پی اوسید خرم علی کی متاثرہ خاندان سے ملاقات کرکے واقعےکی تفصیلات معلوم کیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں