ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت یا کرپشن برداشت نہیں کریں گے، چوہدری نعیم شفیق

پیر 20 دسمبر 2021 16:36

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2021ء) وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق نے منٹھار کالج کی تعمیر کے کام کا اچانک دورہ کیااور ترقیاتی منصوبہ میں ناقص میٹریل کے استعمال پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کام رکوا دیااور ایکسیئن بلڈنگ نعمان سلیمان کو ٹیم تشکیل دے کر کام کا معیار بہتر کرنے کی تاکید کی، چوہدری نعیم شفیق نے کہاکہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت یا کرپشن برداشت نہیں کریں گے، عوامی مفادعامہ کے ترقیاتی منصوبوں کو شفاف انداز میں مکمل کیاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کام کروا کر عوامی پسماندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے اراکین اسمبلی ریکارڈ فنڈز لارہے ہیں جس کی پائی پائی کا حساب لیں گے اور عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیاجائے گا، انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے،  عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے۔  اس موقع پر فضل کریم خٹک، حافظ افتخار ودیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں