رحیم یارخان،متوفی پولیس اہلکاروں کے بیٹوں کی فیملی کلیم پر بھرتی کے لیے جسمانی پیمائش اور دوڑ، 6 میں سے ایک امیدوار کامیاب

جمعرات 23 دسمبر 2021 17:42

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2021ء) متوفی پولیس اہلکاروں کے بیٹوں کی فیملی کلیم پر بھرتی کے لیے جسمانی پیمائش اور دوڑ، 6 میں سے ایک امیدوار کامیاب۔  محکمہ پولیس میں ایسے دوران سروس انتقال کر جانے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو بھرتی پالیسی کے میرٹ پر پورا اترنے پر ہر ماہ موقع دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی اہلیت ثابت کر کے مقررہ معیار پر پورا اتر کر اپنے والد کی جگہ فیملی کلیم پر بھرتی ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی سلسلہ میں گزشتہ روز مرحوم کانسٹیلان کے 6 بیٹوں جنید ارشد، بابر مجید، زاہد مشتاق، محمد عمر شاہ نواز اور عمار اکرم ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) دوست محمد اور ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹر خالد محمود پر مشتمل بورڈ کے روبرو پیش جبکہ بورڈ کی معاونت کے لیے ایس آر سی کلرک محمد محسن، آر آئی قدرت اللہ، لائن آفیسر اللہ بچایا اور سی ڈی آئی استاد محمد اقبال موجود تھے۔ بورڈ کے سامنے امیدواروں کی جسمانی پیمائش کی گئی اور بعد ازاں انہیں رننگ ٹریک پر لے جایا گیا جہاں پر دوڑ کے امتحان میں صرف عمار اکرم نے مقررہ فاصلہ مقررہ وقت میں پورا کر کے بھرتی کے اس مرحلہ میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں