رحیم یار خان ، گلن مائنر تحصیل صادق آباد میں پڑنے والے شگاف کو پر کر لیا گیا

منگل 28 دسمبر 2021 16:29

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2021ء) گلن مائنر تحصیل صادق آباد میں پڑنے والے شگاف کو پر کر لیا گیا۔ صادق آباد گلن مائنر چک 195 پی کے مقام پر 50 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کلیم یوسف نے موقع پرپہنچ کرنہر میں پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کے لئے جاری سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی۔

(جاری ہے)

کلیم یوسف نے بتایا کہ نہر میں شگاف پڑنے کی اطلاع پر فوری طور محکمہ انہار،  زراعت،  مال،  پولیس کو متحرک کیا گیا ل۔

انہوں نے بتایا کہ نہر میں پڑنے والے شگاف کے باعث 50/60 ایکڑ زرعی زمین جزوی طور پر متاثر ہوئی جس میں سے 10/15 ایکڑ زمین جس پر گندم کاشت ہے کو زیادہ نقصان پہنچا ہے تاہم محکمہ زراعت کا عملہ زرعی زمین کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے سروے کر رہا ہے  جس کے بعد حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ علاوہ ازیں نہر میں شگاف پڑنے کے باعث کسی رہائشی آبادی کو نقصان نہیں پہنچا۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں