رحیم یار خان میں کار نہر میں جا گری، حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

منگل 15 مارچ 2022 16:22

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2022ء) رحیم یار خان میں کار نہر میں جا گری، حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو آپریشن کے بعد لاشوں کو نہر سے نکال لیا گیا ہے، حادثہ نہر کنارے کچہ راستہ استعمال کرنے کے باعث پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کالر کی کال موصول ہوتے ہی آٹھ ایمرجنسی گاڑیوں سمیت جائے حادثہ پر پہنچ کر اہلکاروں نے دو بچوں اور خواتین اور ایک مرد سمیت جاں بحق افراد کی لاشیں اور کار کو نہر سے نکال لیا گیا تاہم لاشوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں