ڈپٹی کمشنررحیم یارخان مہتاب وسیم اظہر کا سستارمضان بازار پرانی غلہ منڈی کا دورہ

جمعرات 7 اپریل 2022 15:47

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنررحیم یارخان مہتاب وسیم اظہر کا سستارمضان بازار پرانی غلہ منڈی کا دورہ ۔انہوں نے رمضان بازار میں انتظامی امور سمیت آٹے، چینی، ایگری فیئر پرائس شاپس سمیت دیگر سٹالز پر جاکر اشیائے ضروریہ کی فراہمی، معیار اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے سبزی سٹال پر آلو، ٹماٹر، پیاز، بھنڈی، کدو، سیب، کیلے، کھجور، دال، بیسن، لیموں، لہسن اور امرود سمیت دیگر سبسڈی اشیاء کے معیار و مقدار اور سیل ریکارڈ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں شہریوں کے لئے آرام دہ خریداری کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور سبسڈی اشیاء کی خرید کے لئے خواتین و بزرگوں کے لئے علیحدہ انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرزاور رمضان بازار انچارجز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامات میں تبدیلی کی جا سکتی ہے اگر کسی کاؤنٹر پر خریداروں کا رش زیادہ ہے تو شہریوں کی سہولت کے لئے فوری طور پر کاؤنٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ خریداری کے لئے آنے والے روزہ داروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں