خواجہ فرید انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی یونیورسٹی قلیل بجٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ،ڈین ڈاکٹر محمد منیر

بدھ 24 اکتوبر 2018 00:50

رحیم یار خان۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) خواجہ فرید انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی یونیورسٹی نے ایک سال میں بارہ سے چالیس پروگرامز شروع کروائے ادارے کی موجودہ کارکردگی پاکستان کی کسی بھی بڑی یونیورسٹی سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار خواجہ فرید انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر محمد منیر نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ فرید انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی یونیورسٹی انتہائی قلیل بجٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سول انجینئرنگ کا شعبہ یونیورسٹی کی خودانحصاری کے لئے معاون ثابت ہورہا ہے۔ موجودہ تعلیمی اور تعمیری کارکردگی آئندہ پانچ برسوں میں متوقع تھی جو یونیورسٹی انتظامیہ کی انتھک لگن اور محنت کی بدولت توقع سے بھی انتہائی کم وقت میں بہترین نتائج دیئے یہی وجہ ہے کہ پنجاب بھر میں خواجہ فرید انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی یونیورسٹی وہ مقام بناچکی ہے جو دوسری یونیورسٹیاں ایک عشرے میں بھی نہ حاصل کرسکیں، انہوں نے کہا کہ 100 ایکڑ پر ریسرچ فارم کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سول انجینئرنگ میں ٹیسٹنگ کا معیار انتہائی بلند ہے یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے ادارے ٹیسٹنگ کے لئے ہم سے رابطہ کررہے ہیں۔ رحیم یارخان ایک زرعی علاقہ ہے جس کی وجہ سے مستقل ایگری کلچر انجینئرنگ کا شعبہ قائم کیاجارہا ہے جہاں زرعی مصنوعات کے حوالے سے ریسرچ کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ شاہد درانی اور پی آر او علی رضا گوپانگ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں