رحیم یارخان، کراچی ایکسپر یس کا رحیم یارخان میں سٹاپ منظور، نوٹیفکیشن جاری

پیر 1 جون 2020 21:53

رحیم یارخان ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) پاکستان ریلوئے انتظامیہ نے چیئرمین ریلوئے سنواروتحریک کے دیرینہ مطالبہ پرکراچی ایکسپر یس کا رحیم یارخان میں سٹاپ منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،ٹرین آج سے رحیم یارخان اسٹیشن پر اسٹاپ کرے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چیئرمین ریلوئے سنواروتحریک وممبر چیمبرآف کامرس فرزند علی فرحت کی درخواست پر پاکستان ریلوئے نے منظوری دیتے ہوئے 15اپ کراچی ایکسپریس اور16ڈائون کے سٹاپ کا سٹاپ منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

15اپ صبح 5:40 پر اور16ڈائو ن کراچی ایکسپریس بطرف روہڑی ،حیدرآباداورکراچی جانے کے لئے صبح 4:50پر پہنچے گی ،فرند علی فرحت نی کراچی ایکسپریس کا سٹاپ فراہم کرنے پر سیکرٹری ریلوئے بورڈ فرخ تیمور اورچیف ایگزیکٹیو آفیسر ریلوئے دوست محمد لغاری کا شکریہ ادا کیا ہے اورکہا کہ ٹرین کے سٹاپ پر رحیم یارخان کے شہریوں کو ناصرف سہولت میسر ہوئی ہے بلکہ اس سے پاکستان ریلوے کے ریونیومیں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں