حلقہ کی تعمیر وترقی کے لیے شب وروزاقدامات اٹھارہے ہیں، چوہدری فاروق وڑائچ

جمعرات 17 ستمبر 2020 21:38

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ونمائندہ ایم این اے چوہدری فاروق وڑائچ نے کہاہے کہ حلقہ کی تعمیر وترقی کے لیے شب وروزاقدامات اٹھارہے ہیں، کاروباری طبقے کو حقوق کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں، شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لیے مل جل کر اپنا کرداراداکرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنمائ چوہدری گلزاراحمدڈھلوں کے ہمراہ سبزی منڈی میلاد چوک کا دورہ کرنے کے بعد شیخ عبدالحمید، حاجی اصغر، قربان علی گڈو ودیگر تاجربرادری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بازاروں کی صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی طور پر میونسپل کارپوریشن عملہ فرائض سرانجام دے رہا ہے بازاروں کو کشادہ اور صاف ستھرابنانے کے لیے تاجربرادری بھی میونسپل کارپوریشن حکام کے ساتھ تعاون کرے اس شہر کو ہم نے مل کر مثالی شہر بنانا ہے، انہوں نے کہاکہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے، اس موقع پر تاجربرادری نے سڑک کی تعمیر سمیت دیگر مطالبات کیے جس پر چوہدری فاروق وڑائچ نے جلد ترقیاتی کام شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں