حکومت کیخلاف اپوزیشن کی سازشیں ناکام ہوں گی، جاوید اقبال وڑائچ

پیر 12 اکتوبر 2020 22:38

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء) : ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاہے حکومت کیخلاف اپوزیشن کی سازشیں ناکام ہوں گی، احتساب کاعمل جاری رہے گااور ملک کو لوٹنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے، حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق کے ہمراہ منظورآباد میں واٹرفلٹریشن پلانٹ سمیت دیگر منصوبوں کاافتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کو حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے، پاکستان تحریک انصاف عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ حلقہ کی پسماندگی کودور کیاجائے گااور عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔اس موقع پر عمائدین علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔\378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں