ڈپٹی کمشنر کا سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ ، نیلامی کے عمل کا جائزہ

ہفتہ 25 ستمبر 2021 22:52

رحیم یار خان۔25ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شیڈز میں جاکر نیلامی کے عمل اور سبزی و پھلوں کے معیار کا جائز ہ لیا۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سبزی و پھلوں کی نیلامی میں شفافیت اور نرخوں کے تعین میں بہتری لانے کے لئے مزید اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی، ناپ تول اور معیار میں کمی سمیت سرکاری نرخ نامے آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج اور ان کے کاروباری مراکز سربمہر(سیل) کر دیئے جائیں گے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سبزی وپھل منڈیوں کا دورہ کرتے ہوئے نیلامی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

سبزی وپھل منڈیوں میں آڑھتیوں اور مارکیٹ کمیٹی کے مابین گٹھ جوڑ کو ختم کرتے ہوئے بد عنوانی میں ملوث افسران واہلکاران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کے افسران زرعی اجناس کی نزدیکی اضلاع میں قیمتوں سمیت دیگر اضلاع سے آنے والے پھل و سبزی کے اخراجات، طلب و رسد کی کڑی مانیٹرنگ کریں گے اور اسی تناسب سے سبزی وپھل منڈیوں میں مناسب منافع رکھتے ہوئے قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں