فیروزہ میں مسافر کوچ پر ٹرک الٹ گیا،13 افراد جاں بحق

ہفتہ 13 اگست 2022 23:24

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2022ء) فیروزہ شہر میں مسافر کوچ پر ٹرک الٹنے سی13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کے باعث پیش آیا اور سڑک پر پڑے گہرے گڑھے میں پھنسی کوچ پر چینی سے لوڈ ٹرک آن گرا۔ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے بتایا کہ منی مسافر کوچ کو ٹرک کے نیچے سے نکالنے کے لیے مقامی شوگر ملز سے ہیوی مشینری لائی گئی جبکہ ڈپٹی کشنر نے خانپور، فیرزہ اور لیاقت پور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نفاذ کردی ہے۔ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ حادثے میں اب تک 5 زخمی اور 13 لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر فیروزہ منتقل کردی گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جائے حادثہ پر پہنچنے والے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر مقامی افراد نے حملہ بھی کیا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں