رحیم یار خان،گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اٴْلٹ گیا، 12 افراد جاں بحق

ہفتہ 13 اگست 2022 23:32

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) رحیم یار خان میں مرکزی شاہراہ پر موجود گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اٴْلٹ گیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کے باعث پیش آیا اور سڑک پر پڑے گہرے گڑھے میں پھنسی کوچ پر چینی سے لوڈ ٹرک آن گرا۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ منی مسافر کوچ کو ٹرک کے نیچے سے نکالنے کے لیے مقامی شوگر ملز سے ہیوی مشینری کی خدمات حاصل کی گئیں جبکہ ڈپٹی کشنر نے خانپور، فیرزہ اور لیاقت پور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نفاذ کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ریسکیو 1122 نے بتایا کہ حادثے میں اب تک 3 زخیموں اور 12 لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر فیروزہ منتقل کردی گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جائے حادثہ پر پہنچنے والے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر مقامی افراد نے بھی حملہ کیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آخری اطلاعات تک بس میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا کام جاری تھا ۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق 12 افراد کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر فیروزہ منتقل کردی گئیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں