حکومت پنجاب مزدوروں کو سرکاری اراضی پر گھر بنا دے گی،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 15 مارچ 2024 19:37

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کا تحصیل صادق آباد کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر احمد پور لمحہ کے نزدیک لو انکم ہاؤسنگ اسکیم کی سائیٹ، تحصیل صادق آباد میں ”سُتھرا پنجاب“ صفائی مہم اور سندھ پنجا ب بارڈر ز داعوالہ اور کوٹسبزل پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے سیکورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد حماد حامد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر ہر ضلع میں کم آمدن والے افراد بالخصوص مزدوروں کے لئے رہائشی کالونی کے قیام کی مجوزہ اراضی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر(پاٹا) خالد محمود نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کاویژن ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدن والے گھرانوں بالخصوص مزدوروں کو حکومت پنجاب گھر تعمیر کرکے دے گی۔

انہوں نے (پاٹا) کی جانب سے احمد پورلمحہ کے نزدیک شاہراہ پر6ایکڑ اراضی کا جائزہ لیا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل صادق آباد میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر جاری ”ستھرا پنجاب“ مہم کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کو سندھ پنجاب بارڈرز (داعوالہ اور کوٹسبزل) پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے محکمانہ امور اور مانیٹرنگ کے نظام بارے اسسٹنٹ کمشنر حماد حامد نے بریفنگ دی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا نے ایکسین بلڈنگ نعمان سلمان کے ہمراہ سندھ پنجاب بارڈرز داعوالہ اور کوٹسبزل پر جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ چیک پوسٹس کی تعمیر کے حوالہ سے جاری پیشرفت بارے بریفنگ دی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں