ایک دن میں 10 ہزار پودے لگائے گئے۔مجموعی طور 5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر

جمعرات 21 مارچ 2024 15:31

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) جنگلات کے عالمی دن کے موقع پرمحکمہ جنگلات کی جانب سے تقریب کا اہتمام،عباسیہ جنگلات تحصیل لیاقت پور میں 10ہزار پودے لگائے گئے۔ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے ہمراہ پودے لگائے۔ اسسٹنٹ کمشنر شکیب سرور، سابق ایم پی اے چوہدری مسعود احمد، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راجہ جاوید اقبال تقریب میں شریک،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ جنگلات کے عالمی دن کو”پلانٹ فار پاکستان“ کے طور پر منا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جنگلات انسانی زندگی اور جنگلی حیات کی بقاء دونوں کے لئے ضروری ہیں۔ جنگلات اور جنگلی حیات اس دھرتی کا حسن اوران کی حفاظت ہم سب کا اولین فریضہ ہے۔

(جاری ہے)

خرم پرویز نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی عالمی حدت میں اضافہ یعنی گلوبل وارمنگ کا اہم سبب ہے۔فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کم کرنے کے لئے درخت لگانا آسان ذرائع میں سے ایک ہے۔

جنگلات کی بحالی اور اس کی کٹائی کو روکنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ضلع میں شجر کاری مہم کے دوران محکمہ جنگلات5لاکھ پودے لگائے گا۔انہوں نے کہا کہ مہم کے اہداف کے حصول کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں صوبہ کو سرسبز و شاداب بنائے گی۔سابق ایم پی اے چوہدری مسعود احمد کا کہنہ ہے کہ شہروں کی ترقی اور خوبصورتی کے لئے جنگلات میں اضافہ ضروری ہے۔جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر عوامی شعور اجاگر کریں گے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔\378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں