تجاوزات کے خاتمے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کام کیا جائے۔ڈی پی او

جمعرات 21 مارچ 2024 19:25

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا اندرون شہر کا دورہ سکیورٹی اور تجاوزات کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ اسکوارڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق رمضان المبارک کے دوران شہری کے بازاروں میں عوام الناس کی خریداری کے لیے آمد، خرید و فروخت اور کاروباری کی وجہ سے تاجران کے پاس بڑی تعداد میں کاؤنٹر کیش کی موجودگی کی وجہ سے شہر میں کسی بھی قسم کی واردات کے سد باب کے لیے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں جن کا جائزہ لینے کے لیے ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے ڈی ایس پی ٹریفک اصغر علی اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ اندرون شہر میں متعدد مصروف ترین بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے لیے ہدایات و احکامات جاری کیے ۔

\378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں