ڈپٹی کمشنررحیم یار خان کا گورنمنٹ کالونی بوائز سیکنڈی سکول کا دورہ اور امتحانی مرکز میں انتظامات کا جائزہ

پیر 25 مارچ 2024 19:16

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے گورنمنٹ کالونی بوائز سیکنڈی سکول کا دورہ کیا اور امتحانی مرکز میں انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے سی ای او ایجوکیشن کے ہمراہ سکول سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے امتحانی سینٹر پر ڈیوٹی دینے والے عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے شفاف انعقاد کے لئے بورڈ کے قواعد و ضوابط کے مطابق تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ امتحانی سینٹر کی حدود میں غیر متعلقہ اشخاص کے داخلے کی اجازت نہ ہے جبکہ پولیس بھی سینٹرز پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی طارق جمیل کے ہمراہ سکول کے سبزہ زار میں موسم بہاز شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔\378

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں