جعلی زرعی ادویات وکھادوںکی روک تھام،کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف

ہفتہ 17 اگست 2019 15:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) محکمہ زراعت کی تاریخ میںپہلی دفعہ جعلی زرعی ادویات وکھادوںکی روک تھام کے سلسلہ میںشکایات کے ازالہ کیلئے منفرد نوعیت کاکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرادیا جس کے تحت شکایت موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ایک اجلاس کے موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب رانا علی ارشد نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کا سب سے بڑا شعبہ ہے اور زیادہ تر لوگوں کا روزگار بھی اسی شعبہ سے منسلک ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کے نئے اقدامات کی بدولت محکمہ زراعت کی کارکردگی کا گراف بھی بلندی کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زرعی ٹاسک فورس کے تحت جعلی زرعی ادویات وکھادوں کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ نے کیلئے متعدد عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔شکایات درج کرانے کیلئے عوامی مقامات ، پیسٹی سائیڈزوفرٹیلائزر دکانات اور سرکای دفاتر پر بینرزآویزاں کر دئیے گئے ہیں ۔جعلی زرعی ادویات وکھادوں کے گھناونے دھندے میں ملوث کالی بھیڑیں کسان اور زراعت کی دشمن ہیں۔ٹاسک فورس کے تحت جاری عملی کارروائیوں کے نتیجہ میںیہ جلد میدان چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں