طالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ کامیابی عملی زندگی کے لئے محکمہ سماجی بہبود کے اداروں میں داخلے حاصل کریں اور اپنے روزگار قائم کریں،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی ڈویژن محمد اسلم میتلا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 23:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) محکمہ سماجی بہبود کے ادارے معاشرے میں خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے اہم خدمات سر انجام دے رہے ہیں، اب تک ہزاروں خواتین تربیت مکمل کرکے اپنے روزگار قائم کر چکی ہیں اور ملازمتیں حاصل کرکے اپنے اہل خانہ کی مالی آمد ن میں اضافہ کر رہی ہیں۔ طالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ کامیابی عملی زندگی کے لئے محکمہ سماجی بہبود کے اداروں میں داخلے حاصل کریں اور اپنے روزگار قائم کریں۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی ڈویژن محمد اسلم میتلا نے صنعت زار راولپنڈی میں پوزیشن ہولڈر طالبات کے اعزاز میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب میں ادارے کی سربراہ مسز طلعت شبیر، انسٹرکٹر فائن آرٹس ریحانہ بشیر، نیوٹیک کے پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام میں بیوٹیشن کے ریجنل مقابلوںمیں اول قرار پانے والے صنعت زار کی طالبہ مصباح مشتاق کے علاوہ دیگر طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد اسلم میتلا اور مسز طلعت شبیر نے کہاکہ طالبات کو جدید فنون میں معیاری تربیتی فراہم کرنے سے طالبات مقابلوںمیں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ھیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں