سابق وزیر اعظم نوا ز شریف کا این آر او کے لیے دوبارہ چوہدری نثار سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے این آر او کے لیے مریم نواز کو بھی پس پشن ڈالنے کی حامی بھر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر نومبر 11:57

سابق وزیر اعظم نوا ز شریف کا این آر او کے لیے دوبارہ چوہدری نثار سے رابطہ ..
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13نومبر 2017ء ) :سابق وزیر اعظم میاں محمد نوا ز شریف کا این آر او کے لیے دوبارہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نوا ز شریف کا این آر او کے لیے دوبارہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارسے رابطہ کرنے اور اس معاملے میں انکی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیر اعظم میں جلد ملاقات ہونے کا امکان ہے ۔نواز شریف کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے چوہدری نثار نے بھی راولپنڈی میں اپنی خفیہ سرگرمیوں کو تیز کر دی ہے اور رات کی تاریکی میں مقتدر حلقوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔قومی اخبار ی خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم نے این آر او کے لیے مریم نواز کو بھی پس پشن ڈالنے کی حامی بھر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments