راولپنڈی ، سانحہ ساہیوال نے سانحہ ماڈل ٹائون کی یادیں تازہ کردی ہیں ، اقبال سبحانی

اتوار 20 جنوری 2019 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈ ی سٹی کے راہنما اقبال سبحانی نے سانحہ ساہیوال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ ساہیوال نے سانحہ ماڈل ٹائون کی یادیں تازہ کردی ہیں پنجاب پولیس کے گلوں بٹوں کو لگام دیئے بغیر ملک میں قانون کی بالادستی اور امن و امان قائم نہیں ہوسکتا حکومت پنجاب غیر جانبد ار تحقیقات کرکے تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں اپنے بیان میں اقبال سبحانی نے کہاکہ پنجاب حکومت سانحہ ساہیوال کے مرکزی کرداروں کو بے نقاب کرکے معصوم بچوں کو انصاف فراہم کرے انصاف کے تقاضوں میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں