بھارتی آرمی چیف اچھا ہوتا جنرل باجوہ کے امن مشن کوبھی فالو کرتے،میجر جنرل آصف غفور

ہفتہ 23 فروری 2019 21:49

بھارتی آرمی چیف اچھا ہوتا جنرل باجوہ کے امن مشن کوبھی فالو کرتے،میجر جنرل آصف غفور
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ بھارتی آرمی چیف نے کہاہے کہ وہ پاکستانی آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں ، اچھا ہوتا کہ وہ جنرل باجوہ کے امن مشن کوبھی فالو کرتے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کہتے ہیں کہ وہ پاکستانی آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں لیکن اچھا ہوتا کہ وہ جنرل باجوہ کے امن مشن کو بھی فالو کرتے ،انہوں نے کہاہے کہ جنرل باجوہ کا ویڑن علاقائی امن اور ترقی ہے ، بھارت کو پاکستان کے ساتھ دشمنی کوترک کرنا ہوگا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں