راولپنڈی،نیشنل کمیشن برائے منارٹی رائٹس کی سربراہی میں وفد کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات

ذ*سردار عثمان بزدار کی طرف سے اقلیتوں کے لئے پیکیج کے اعلان کا خیرمقدم

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

د راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) ڈویژنل خطیب راولپنڈی حافظ اقبال احمد رضوی ، یونائیٹڈ کونسل آف چرچز کے نائب چیئرمین پاسٹر عادل گل ، سہارنپوری فاؤنڈیشن کے صدر سید محمد سہارنپوری نے نیشنل کمیشن برائے منارٹی رائٹس کی سربراہی میں وفد کی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب کی طرف سے اقلیتوں کے لئے پیکیج کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کرتارپور راہداری کھولنے اور گوردوارہ ننکانہ صاحب کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل سے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مذہبی رواداری کے جس عظیم مشن کا آغاز کیا تھا اس کے تسلسل کے طور پر پنجاب میں صوبائی حکومت کی طرف سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات خوش آئند ہیں- اقلیتوں کے لئے سہولیات کے پیکیج کا خیرمقدم کرنے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن، محبت ، یگانگت اور بھائی چارے کا مذہب ہے اور پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور حکومت کی طرف سے اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ، ان کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال کے لئے وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر جو منصوبے شروع کئے گئے ہیں ان سے اقلیتی برادری کو اطمینان حاصل ہوا ہے - انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور آزادی حاصل ہے اسی طرح دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مسلمانوں کے مذہبی مقامات اور مسلمانوں کے دلی جذبات کا احترام کیا جائے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں