/صوبائی حکومت کی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی میں60.620ملین روپے کی لاگت سے ’’محفوظ درسگاہ‘‘ اور ’’پڑھائو ‘‘سکیم سمیت مختلف منصوبوں کی منظوری

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء)صوبائی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی میں60.620ملین روپے کی لاگت سے ’’محفوظ درسگاہ‘‘ اور ’’پڑھائو ‘‘سکیم سمیت مختلف منصوبوں کی منظوری دے دی ہے ضلعی ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارشات کے تحت منظور کئے جانے والے منصوبوں میںضلع کے پسماندہ علاقوں میں مختلف سکولوں کی اپ گریڈیشن ،لائبریریوں،لیبارٹریوں، اضافی کمروں اور ہالوں کی تعمیر شامل ہے ذرائع کے مطابق محفوظ درسگاہ پروگرام کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قادریہ گوجرخان میں3.716ملین روپے سی2نئے کمروں کی تعمیر، 1.867ملین روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دھلیال راولپنڈی میں کلاس روم کی ازسرنو تعمیر،8.

(جاری ہے)

835ملین روپے کی لاگت سے ایم سی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹیکسلا میں 4نئے کلاس روم کی از سرنو تعمیراور 6.579ملین روپے کی لاگت سے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول لہتراڑ کوٹلی ستیاں کی2کلاس رومز کی از سرنو تعمیر شامل ہے اسی طرح ’’پڑھائو‘‘ پروگرام کے تحت 3ملین روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول پڑیال راولپنڈی میں لائبریری روم اور ہال کی تعمیرجبکہ 3ملین روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چک بیلی خان میں لائبریری روم اور ہال کی تعمیرشامل ہیں اسی طرح 9.700ملین روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول نکڑالی کو اپ گریڈ کر کے ہائی سکول کا درجہ دیا جائے گا 2.964ملین روپے کی لاگت سے ڈھوک کھیتراں کوٹلی ستیاں کے سکول میں اضافی کمروں کی تعمیر،2.700ملین روپے کی لاگت سے 9پرائمری سکولوں میں ای سی ای کٹس (ECE Kits)کی فراہمی ،4ملین روپے کی لاگت سے 2ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں اور4ملین روپے کی لاگت سے ہی 5ایلیمنٹری سکولوں میں آئی ٹی لیب کا قیام جبکہ10.200ملین روپے کی لاگت سے 124سکولوں میں204بیت الخلائوں کی تعمیر شامل ہے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں