پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کی تصاویراوراقوال زریں کی نمائش

جمعہ 22 نومبر 2019 16:05

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 550 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کے سلسلے میں ان کی تصاویراوراقوال زریں پرمشتمل تصویری نمائش کا انعقادکیا گیا۔ممتاز سماجی شخصیت سردارنادھان سنگھ نے پیرعظمت اللہ سلطان اورڈائریکٹروقاراحمدکے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔

نمائش میں 50 سے زائدتصاویرنمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نادھان سنگھ نے کہا کہ بابا گرونانک نے ہمیشہ امن اورمحبت کا امن دیا۔انھوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی آہنگی کے لیے بابا گرونانک کی تعلیمات کوفروغ دینا چاہیے۔پیرعظمت اللہ سلطان کا کہنا تھا کہ امن ،برداشت اورتحمل مزاجی کے فروغ کے لیے تمام مذاہب کا احترام ضروری ہے۔ انھوںنے کہا کہ حکومت کا سرکاری سطح پرباباگرونانک کے یوم پیدائش کومنانا قابل تحسین ہے۔ڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل، راولپنڈی وقاراحمدکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پرآرٹس کونسل نے مختلف تقریبات کا انعقادکیا۔تصاویرکی یہ نمائش پیرتک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں