ْراولپنڈی،داماد نے سسر کو ،مسلح افراد نے گھر سوئے شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعہ 22 نومبر 2019 22:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) داماد نے سسر کو اور مسلح افراد نے گھر سوئے شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس کو محمد زبیرنے درخواست دی کہ میں رکشہ چلاتاہوں میری بہن مسماة سویراپروین کی شادی وقارجہانگیر سے ہوئی جو1ماہ سے ناراض ہوکر ہمارے گھر تھی، وقارجہانگیر نے کال کرکے مجھے کہاکہ میری بیوی سے بات کرائو میں نے جواب دیا میں گھر موجودنہیںہوں واپس جاکر بات کرواتاہوںشام مجھے میری والدہ مسماة روبینہ پروین نے کال کرکے بتایاکہ وقار جہانگیر نے فائرنگ کرکے تمارے والد صفدرکو قتل کرکی1نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے ساتھ فرارہوگیا ہے جس پر میں گھر پہنچاتو دیکھاکہ میرے والد کی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی میری والدہ ،بہن مسماة سویراپروین،چچازعفران نے بتایاکہ وقار جہانگیر اپنی بیوی منانے کیلئے آیاتھاجو تمہارے والد صفدرمحمودکے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس پر وقارجہانگیر نے تمہارے والد کو گولی مارکر قتل کردیا،تھانہ گوجر خان پولیس کوشازیہ زوجہ محمد نذیر سکنہ رتالہ گوجر خان نے درخواست دی کہ اپنی ہمشیرہ عائشہ بی بی کے گھر واقع گلریز راولپنڈی گئی تھی چھوٹا بیٹا راولپنڈی میں ہی تھا جبکہ میرا خاوند محمد نذیر اور بیٹا باسط علی دونوں میری نند مسماة مظلوم بی بی کے گھر گئے اور وہاں ہی کھاناکھانے کے بعد باسط اپنی پھوپھی کے گھر سوگیا جبکہ میرا خاوند بیٹے باسط علی کو یہ کہ کر مجھے 5بجے صبح گھر آکر جگا دینا اپنے گھر چلاگیابیٹا باسط علی اپنے پھوپھی زا د بھائی عمر علی کے والد کو جگانے کے لیے اپنے گھر گئے تو دیکھا کہ میرے خاوندمحمد نذیر کی نعش کمرے کے اندر بیڈ پر خون میں لت پت پڑی ہو ئی تھی جس کے سر کی پچھلی دائیں جانب سے خون نکل رہا تھا بیٹے کی اطلاع پر میں فوری طور پر اپنے گھر پہنچی اور بیٹے باسط علی کو دو دن قبل محمد عمران اور کلیم نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی مجھے قو ی یقین ہے کہ میرے خاوند کو عمران ، ڈاکٹر رشید ، محمد علی ، وسیم ، کلیم نے میرے بیٹے باسط علی کو مارنے کی غرض سے لحاف ( رضائی)میں سوئے ہو ئے میرے خاوند محمد نذیر کو فائر کر کے موت کے گھاٹ اتارا ہے ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں