گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین صدر کا تعمیراتی کام رواں ماہ ختم ہوجائے گا ،

مارچ میں باقاعدہ افتتاح کے بعد کالج نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کاگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین صدر کے دورہ کے بعد "اے پی پی" سے خصوصی گفتگو

پیر 20 جنوری 2020 17:51

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین صدر کا تعمیراتی کام رواں ماہ ختم ہوجائے گا ،
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین صدر کا تعمیراتی کام رواں ماہ کے آخر تک ختم ہوجائے گا ،رواں سال مارچ میں باقاعدہ افتتاح کے بعد اس کالج نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا ۔وہ پیر کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین صدر کے دورہ کے بعد "اے پی پی" سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے کو اس موقع پر کالج کے تعمیراتی امور کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 81ملین کی لاگت سے یہ کالج تعمیر ہورہا ہے ،8.58 کنال پر محیط اس کالج کی تعمیرات کا عمل 31جنوری کو مکمل کر لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کالج کی تعمیراتی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں اس کالج کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا اور اسی سال سے نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ گذشتہ حکومت میں اس کالج پر کام کا آغاز کیا لیکن جیسے ہی حکومت تبدیل ہوئی اس کالج اور ٹی بی ہسپتال سمیت میرے تمام منصوبوں کو وہی روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر میں بچیوں کا کالج نہ ہونے کی وجہ سے بچیوں کو مری روڈ یا دور جا کر تعلیم حاصل کرنے جانا پڑتا تھا حلقے کے لوگوں کا بھی دیرینہ مطالبہ تھا کہ یہاں پر بچیوں کا کالج ہو اسی لئے جیسے ہی حکومت کا حصہ بنا تو اس کالج پر توجہ دی اور آج یہ کالج اپنی تکمیل کے مرحلے میں داخل ہورہا ہے وہ دن دور نہیں جب صدر ،گوالمنڈی ، موہن پورہ ،امر پورہ اور گردونواح سے بچیاں اعلی تعلیم کے حصول کے لئے اس تعلیمی ادارے سے مستفید ہونگی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں