راولپنڈی پولیس کی کارروائی ،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتارکرلیاگیا

بدھ 26 فروری 2020 23:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) بچوں سے زیادتی کرنے والوں کے خلاف راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں جاری، 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، لڑکے کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس پوٹھوہار ڈویثرن سید علی نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ نصیر آباد کے علاقہ میں 12 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کی اطلاع ملی، جس پر ایس ایچ او نصیر آباد کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا، ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کی12سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ملزم مان علی شاہ کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف متاثرہ لڑکے کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار اور نصیر آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور خواتین پر کسی قسم کا جنسی تشدد اور استحصال ناقابل برداشت ہے، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سخت سزا دلوائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں