راولپنڈی ‘کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ حکام کی نااہلی اور عملہ صفائی کی ملی بھگت کیوجہ سے ڈھوک جمعہ کے کوڑے دان کا مسئلہ تاحال حل نہ ہوسکا

منگل 22 ستمبر 2020 11:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ حکام کی نااہلی اور عملہ صفائی کی ملی بھگت کیوجہ سے ڈھوک جمعہ کے کوڑے دان کا مسئلہ تاحال حل نہ ہوسکا،اہلیان علاقہ اردگردکے نالوں اور گلیوں ،سڑکوں پر کوڑا پھینکنے پر مجبور ہوچکے ہیں سڑک کنارے قدیم کوڑا دان کو ختم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے کہیں ایسی جگہیں کینٹ کے علاقے میں موجود ہیں جہاں گھروں کے مرکزی دروازوں اوراہم جگہوں پر کوڑا دان بنے ہوئے ہیں جبکہ یہاں تو آبادی سے ہٹ کر سڑک کے ایک طرف کوڑادان بناہوا ہے تھا کینٹ حکام فوری مسئلہ حل کرائیںان خیالات کااظہاراہلیان ڈھوک جمعہ ظہیراعوان، محمدسعید ، سرور بیگ؛ ،سلام ہاشمی، محمداشرف ، امتیاز حسین ، محمد یونس ، محمد نعمان ، محمدعلی ، ودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا،اہلیان علاقہ کاکہنا تھا کہ ڈھوک جمعہ کی پوری آبادی کوڑادان بنانے کے معاملے پر کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے ساتھ کھڑی ہوگی مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ کینٹ بورڈ حکام عملی قدم تو اٹھائیں مگر نامعلوم وجوہات یا کسی دبائو کی وجہ سے کینٹ بورڈحکام اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے اہلیان علاقہ جب بھی ان کے پاس معاملہ لیکر گئے طفل تسلیوں اور لالی پاپ کے سوا کچھ نہیں ملا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں