پی ڈی ایم کی آشا این آر او اور نیب ریفرنسز سے چھٹکارا ہے ، فیاض الحسن چوہان

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی مکس اچار پارٹی کی آشا، تماشہ اور بھاشا سارا پاکستان جان چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی آشا اور خواہش این آر او اور نیب ریفرنسز سے چھٹکارا؛ انکا تماشہ کرپشن، لوٹ مار اور منی لانڈرنگ سے بچنے کے لیے، اور انکی بھاشا ''ووٹ کو عزت دو''، جمہوریت اور پارلیمانی نظام کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی آشا، تماشہ اور بھاشا آپس میں رتی برابر مطابقت نہیں رکھتے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن میں شامل تمام لوگ منافقت کے بے تاج بادشاہ ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں