مقدمہ یوکے کی عدالت میں پچھلے 6 ماہ سے زیر سماعت تھا، ترجمان پی آئی اے

جمعہ 15 جنوری 2021 23:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) ملائشیا میں طیارہ روکے جانے کے معاملہ پر ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا طیارے کے حوالے سے ایک کمپنی کیساتھ رقم کا تنازعہ چل رہا تھا،یہ مقدمہ یوکے کی عدالت میں پچھلے 6 ماہ سے زیر سماعت تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کمپنی نے یوکے کی بجائے ایک دوسرے ملک میں جاکر حکم امتناع حاصل کرلیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستانی مسافروں کو نجی ائیرلائن کی پرواز سے واپس وطن روانہ کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں