آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا شہدائے پولیس کو سلام پیش

پاکستانی پولیس نے ملک میں امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ 4 اگست 2021 17:32

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا شہدائے پولیس کو سلام پیش
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ شہدائے پولیس پر پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی پولیس نے ملک میں امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یومِ شہدائے پولیس پر پولیس کے شہداء کو سلام پیش کیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان پولیس نے فرض کی ادائیگی میں بے مثال قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء کا ملک کے امن و استحکام میں بڑا کردار ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں